نئی دہلی،4ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 5-0سے ہرانے کے ساتھ ہی ہندوستان کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی درجہ بندی میں پوائنٹ میں اضافہ کیاہے۔آئی سی سی ون ڈ نے رینکنگ میں نمبر 1بلے بازوراٹ کوہلی کوسیریز ختم ہونے کے بعد 14پوائنٹس کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔وراٹ کی درجہ بندی میں تازہ ترین درجہ بندی 887تک پہنچ گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی 28سالہ وراٹ نے سچن تندولکر کی برابری کر لی ہے۔اس سے پہلے تک سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والے ہندوستانی بلے بازوں میں سچن تنہاسب سے اوپرتھے۔ادھرہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بلے بازوں کی موجودہ درجہ بندی میں ٹاپ 10میں پہنچ گئے ہیں۔روہت سیریز کے آغاز سے پہلے 14ویں مقام پر تھے، انہیں 5پوائنٹس کا فائدہ ہوا، جبکہ دھونی دو مقام کے فائدے کے ساتھ ٹاپ 10ویں مقام پر ہیں۔